ڈیرہ مراد جمالی، نامعلوم مسلح چوروں نے گن پوائنٹ پر تین ہندو تاجروں کو لوٹ لیا

ہزاروں روپے نقدی موبائل فون چھین لیئے گئے ،چوری وارداتوں سے تاجر ہندوبرادری پریشان

اتوار 21 مئی 2017 17:00

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2017ء) ڈیرہ مراد جمالی شہر میں ایک ہی دن میں نامعلوم مسلح چوروں نے گن پوائنٹ پر تین ہندو تاجروں سے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون چھین لیئے گئے چوری ڈکیتی کی تین وارداتیں سے تاجر ہندوبرادری پریشان ہو گئے موٹر سائیکلوں چھنے کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے پولیس کی تالہ لگائو مہم کو چوروں نے مات دے تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود میں گرمی کا آغاز ہوتے ہی چور اپنی بلوں سے نکل آئے ہندوں تاجروں سے لوٹ مارہفتہ کے روز پہلی واردات ڈپٹی کمشنر چوک مین بازار سے نامعلوم مسلح چوروں نے گن پوائنٹ پر ہندوں تاجر صدام چند کی ہول سیل دکان میں داخل ہوکر ملازمین کو یرغما ل بنا کرچالیس ہزار روپے نقدی موبائل چھین کر فرار ہوگئے ایک گھنٹے بعد دوسری واردات بھی مین بازار میں ہوئی پرچون کی دکان کے ملازمین کو یر غمال بنا کر منشی سے تیس ہزار روپے نقدی دو موبائل فون لوٹ لیئے گئے اور تیسری واردات رکن صوبائی اسمبلی میر اظہار خان کھوسہ کے گھوسہ ہاوس کے قریب واقع دکان کی چھت توڑ کر نامعلوم چور دکان میں داخل ہوئے نقدی قیمتی سامان زمینوں کے کھاتے لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم شہر میں ایک روز میں تین ڈکیتی چوری کی وارداتوں سے ہندوں تاجر شہری پریشان ہو گئے تاجروں شہریوں نے ایس ایس پی پولیس ظہور بابر آفریدی سے مطالبہ کیا بڑھتی ہوئی چور ی ڈکیتی کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :