قائداعظم سولر پاور منصوبہ ،اربوں روپے خرچ کے باوجودقوم لوڈ شیڈنگ کے عذا ب میں مبتلا ہے‘بلا ل شیرازی

کالا باغ ڈیم چھوڑ کر فلاپ منصوبوں پر اربوں روپے ضائع کرنا قومی خزانہ کا ضیاع ہے‘صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ کی کارکنوں سے گفتگو

اتوار 21 مئی 2017 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و مرکزی صدرپاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ قائداعظم سولر پاور منصوبہ میں اربوں روپے خرچ کے باوجود قوم لوڈ شیڈنگ کے بدترین عذاب میں مبتلا ہے ،مہنگے ترین منصوبہ پر200ارب خرچ کرنے کے باوجود صرف160میگا واٹ بجلی پیدا ہوسکی، منصوبے سی1000میگا واٹ پیدا کرنے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا قوم سے فراڈ کیا گیا سولر پاور منصوبہ سے ایک میگا واٹ بجلی دس کروڑ روپے میں حاصل ہورہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں یوتھ ونگ کے کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سید بلال مصطفی شیراز ی نے کہا کہ قوم کے اربوں روپے بجلی کے حصول کے لیے تجربات پر ضائع نہ کیے جائیں کیونکہ نندی پور پاور پلانٹ بھی فلاپ منصوبہ ثابت ہوا ہے کالا باغ ڈیم جیسے اہم منصوبوں کو چھوڑ کر فلاپ منصوبوں پر اربوں روپے ضائع کرنا قومی خزانہ کا ضیاع ہے انہوںنے کہا کہ 200ارب کی خطیر رقم خرچ کرکے صرف 160میگا واٹ بجلی حاصل ہوسکی منصوبہ میں صرف 400میگا واٹ کے پاور پلانٹس لگائے گئے ہیں جس میں سی100میگا واٹ کا ایک پلانٹ پنجا ب نے لگا یا اور 300میگا واٹ کا پلانٹ زونر جی کمپنی نے لگایا۔

(جاری ہے)

زونرجی نے 900میگا واٹ کا پلانٹ لگانا تاہم منصوبہ تاخیر کا شکار ہے،قائداعظم سولر پلانٹ ناکامی کے بعد اس منصوبے کو سستے داموں پرائیویٹ اداروں کو فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کی خبریں عوام کیلئے تکلیف کا باعث ہیں ۔کیونکہ اس منصوبہ پر قوم کی200ارب خرچ ہوئے جبکہ نتائج زیرو ہیں ۔

متعلقہ عنوان :