عرب اسلامی امریکی کانفرنس ملت اسلامیہ کے مسائل کے حل کیلئے مثبت سمت قدم ہے ‘طاہر محموداشرفی

اگر ایران ، روس ، بھارت تعلقات پر اعتراض درست نہیں تو امریکہ عرب اسلامی ممالک کے تعلقات پر اعتراض کیوں کیا جا رہا ہے

اتوار 21 مئی 2017 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2017ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ عرب اسلامی امریکی کانفرنس ملت اسلامیہ کے مسائل کے حل کیلئے مثبت سمت قدم ہے ، شام ، عراق ، فلسطین ، کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے عالمی دنیا کو کردار ادا کرنا ہو گا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ امریکی صدر کی سعودی عرب آمد پر تنقید بلا جواز ہے ، سعودی عرب کی قیادت نے مغربی دنیا اور ٹرمپ انتظامیہ کو دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے معاملہ میں واضح طور پر مؤقف اپنانے اور دہشت گردی اور انتہاء پسندی کو کسی مذہب اور مسلک سے نہ جوڑنے پر قائل کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران ، روس ، بھارت تعلقات پر اعتراض درست نہیں تو امریکہ عرب اسلامی ممالک کے تعلقات پر اعتراض کیوں کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عرب اسلامی کانفرنس کا بنیادی مقصد ہی داعش جیسی تحریکوں کے بڑھتے ہوئے اقدامات کو روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اسلامی عسکری اتحاد ،عرب اسلامی امریکی کانفرنس اور عالمی اسلامی فکری اتحاد جیسے اقدامات دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف مستقبل میں بہتر نتائج دے سکیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی صحافیوں کو ٹرمپ انتظامیہ کی درخواست کے باوجود ویزے نہ جاری کرنا سعودی عرب کا مسئلہ فلسطین کے ساتھ واضح یکجہتی کا اظہار اور اصولی مؤقف کی ترجمانی ہے۔رہنمائوں نے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے شہر ریاض پر میزائل حملہ کی کوشش کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حوثی باغیوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف مسلم امة اور عالمی دنیا کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :