نصیرآباد اور گردونواح میں گرمی شدت برقرار ،درجہ حرارت 49سینٹی گرڈ تک پہنچ گیا

اتوار 21 مئی 2017 17:40

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2017ء) نصیرآباد سمیت گردونواح کے علاقوں میں گرمی کی شدت بر قرار درجہ حرارت49سینٹی گرڈ تک پہنچ گیا انسانی زندگی مفلوج گرم ہوائوں کے چلنے کے باعث کاروبار ٹھپ لوگ اپنے گھروں تک محدود بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر پہنچ گئی عوام سخت اذیت ناک صورتحال سے دوچار تفصیلات کے مطابق نصیرآباد تمبو ڈیرہ مرادجمالی چھتر سمیت گردواح کے علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے جبکہ درجہ حرارت دوبارہ 49 سینٹی گرڈ تک پہنچ گیا صبح ہوتے ہی گرم ہوائوں کے چلنے کے باعث لوگ اپنے گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے کاروبار زندگی معطل رہی جبکہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بدستوار جاری ہے جس کے باعث شہریوں کی زندگیاں اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہیں برف ناپید ہوچکی ہے علاوہ ازیں والدین نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گرم علاقوں کی فوری تعطیلات کی جائیں کیونکہ شدید گرمی اور بجلی نہ ہونے کے باعث معصوم طلباء اور طالبات کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :