مودی پاکستانی امن پالیسی کو کمزوری نہ سمجھے ‘ ڈاکٹر شاہد صد یق

نواز شریف کا یار مودی لائن آف کنٹرول پر حالات خراب کرنے کی سازشیں کر رہا ہے‘رہنما پی ٹی آئی

اتوار 21 مئی 2017 17:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2017ء) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ بھارت تمام اخلاقی حدود عبور کرچکا ہے،اس کے اصل چہرے کو بے نقاب کرتے ہوئے دنیا کو باورکروانے کی ضرورت ہے کہ ہندوستان درحقیقت ایک دہشت گردریاست ہے جس نے پاکستان کونقصان پہنچانے کاکوئی بھی موقع خالی ہاتھ نہیں جانے دیا۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گذ شتہ روز معرو ف صحا فی بیدار بخت بٹ کی بیٹی کی شادی کے مو قع پر مختلف سیاسی و سماجی افراد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ڈاکٹر شاید صد یق نے مزید کہا کہ ایک طرف افغانستان تو دوسری طرف نواز شریف کا یار مودی لائن آف کنٹرول پر حالات خراب کرنے کی سازشیں کر رہا ہے ،مودی پاکستان کی امن کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں دشمن کا مقابلہ کرنے اور وطن عزیز کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کر یں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت اور وطن عزیر کی خاطر اپنی جانیںقربان کرنے والے جوانوں کی جرات اور بہادری کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :