وکلاء کنونشن میں غنڈہ گردی کی مذمت کرتے ہیں،چوہدری منظور

پی ٹی آئی کا لائیرزونگ اس تحریک کو چلا رہا ہے اس تحریک کو وکلاء تحریک کی بجائے پی ٹی آئی کی تحریک کہا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے پارٹی نے منظور وٹو کو ذمہ داری دی ہے وہ ان سے رابطہ کریں ڈان لیکس ہو یا کسی اور کمیشن کی رپورٹ ، ہمارا مطالبہ ہے تمام کمیشنز کی رپورٹس کو منظر عام پر لانا چاہیے وزیراعظم سے سجن جندال سے ملاقات کے بعد کلبھوشن یادیو کے کیس کی صورتحال سب کے سامنے ہے،خصوصی گفتگو

اتوار 21 مئی 2017 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور نے کہا ہے کہ وکلاء کنونشن میں جو غنڈہ گردی کی گئی ہم اسکی مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا لائیرزونگ اس تحریک کو چلا رہا ہے اس تحریک کو وکلاء تحریک کی بجائے پی ٹی آئی کی تحریک کہا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے پارٹی نے میاں منظور وٹو کو ذمہ داری دی ہے کہ وہ ان سے رابطہ کریں ،ڈان لیکس ہو یا کسی اور کمیشن کی رپورٹ ہو ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام کمیشنز کی رپورٹس کو منظر عام پر لانا چاہیے۔

وزیراعظم سے سجن جندال سے ملاقات کے بعد کلبھوشن یادیو کے کیس کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ اکہ لاہور میں وکلاء کنونشن میں جو بدنظمی ہوئی ہم اس کی مذمت کرتے ہیں وکلاء کی باڈیز پنجاب کونسل اور پاکستان بار کونسل ہیں اگر پنجاب کو مسئلہ ہوگا تو اس پر پنجاب بار کونسل اپنا اعلان کرے گی اگر پاکستان بار کونسل کا مسئلہ ہوگا تو پاکستان بار کونسل کرے گی لیکن لاہور میں پی ٹی آئی کا لائیرز ونگ تحریک چلا رہا ہے اس کو وکلاء کی بجائے پی ٹی آئی کی تحریک کہا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا کیونکہ لاہور میں جو لوگ جیتے ہیں حامد خان کی حمایت یافتہ ہیں سب کا حق ہے کہ وہ احتجاج کریں لیکن یہ کسی کو اختیار نہیں کہ وہ غنڈہ گردی کریں، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہ اکہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے جو بیان دیا ہے اس پر پارٹی کی قیادت نے میاں منظور وٹو کو ذمہ دری ہے کہ وہ ان سے رابطہ کریں اور ان کے تحفظات کو دور کریں انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس ہو یا کوئی اور کمیشن کی رپور ٹ، ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام کمیشنز کی رپورٹس کو منظر عام پر لانا چاہیے تاکہ عوام کو حقیقت کا پتہ چل سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام ملک دشمن ہیں جن کے سامنے کمیشن کی رپورٹ کو نہیں لایا جاتا، ان کمیشنز کی رپورٹ کو عوام کے سامنے لایا جانا چاہیے تاکہ عوام ان رپورٹس کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں اور فیصلہ کر سکیں۔ چوہدری منظور نے کہا کہ سجن جندال کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کلبھوشن یادیو کے کیس کی جو صورتحال ہے وہ سب کے سامنے ہے اس میں ہمیں کچھ بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ (عابد شاہ/طارق ورک)