ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ کیلئے انسینریٹرزکی تنصیب جلد مکمل کی جائے، طبی سہولتیں بہتر بنانا میرا مشن ہے ، ہر حال میں پورا کروں گا‘شہباز شریف

دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں، ہمیں عزم اور محنت کے ساتھ کام کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے ‘وزیراعلیٰ پنجاب

اتوار 21 مئی 2017 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شعبہ صحت کی ترقی، صوبے کے 40 ہسپتالوں میں اصلاحات اور ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے انسینریٹرز کی تنصیب کے امور کا جائزہ لیا گیا - وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس کے دوران صوبے میں پنجاب پبلک ہیلتھ ایجنسی کے قیام کی اصولی منظوری دیتے ہوئے پنجاب پبلک ہیلتھ ایجنسی کے تنظیمی ڈھانچے اور دیگر امور کے حوالے سے سفارشا ت کی بھی منظوری دی -انہوںنے کہا کہ پنجاب پبلک ہیلتھ ایجنسی کے امور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے سپرد ہوں گے اورہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے حوالے سے اس ادارے کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے لہٰذا ادارے کے قیام کے حوالے سے تمام امور فوری طور پر طے کئے جائیں کیونکہ پنجاب پبلک ہیلتھ ایجنسی کو سود مند ، با مقصد اور نتیجہ خیز ادارہ بنانا ہے -انہوںنے کہا کہ بیماریوں کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے موثر میکنزم ، با مقصد اور متحرک ادارے کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس ادارے میں اعلی معیار کی با صلاحیت اور پیشہ ور افرادی قوت لائی جائے - انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ اپنے مقاصد اور اہداف کے حصول میں ناکام رہا ہے اور یہ ادارہ بیماریوں کی سرویلنس و رسپانس، ریسرچ اور ڈیٹاکے حصول جیسے بنیادی فرائض بھی ادا نہیں کرسکا لہٰذاانسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں اصلاحات وقت کا تقاضا ہے - انہوںنے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ کے لئے انسینریٹرز کی تنصیب کا کام تیزی سے آگے بڑھایا جائی- انہوںنے کہا کہ جینی ٹوریل ،سکیورٹی، پارکنگ اور دیگر خدمات کو آؤٹ سورس کرنے کا نظام ہسپتالوں کی حالت بدلنے میں گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے اور ان خدمات کو آؤٹ سورس کرنے سے ہسپتالوں کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے، لہٰذا جینی ٹوریل اور دیگر خدمات کو آؤٹ سورس کرنے کا عمل تیزی سے مکمل کیا جائے اور اس ضمن میں تھرڈپارٹی ویلیڈیشن بھی کرائی جائی- انہوںنے کہا کہ صوبے کے 40 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں اصلاحات کا عمل کامیابی سے جاری ہے اورہسپتالوں میں طبی سہولتیں بہتر بنانا میرا مشن ہے ، اسے ہر حال میں پورا کروں گا- انہوںنے کہا کہ مریضوں کو ہسپتالوں میں بہتر سے بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے محنت ، عزم اور جذبے سے کام کیا جائے -انہوںنے کہا کہ ہیلتھ سیکٹر میں اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور صحت کے شعبہ کیلئے صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا گیا ہے - انہوںنے کہا کہ شعبہ صحت کے لئے مختص کردہ وسائل کی ایک ایک پائی کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں اور دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں -انہوںنے کہا کہ ہمیں عزم اور محنت کے ساتھ کام کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے -صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر، مشیر ڈاکٹر عمر سیف ، چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، سیکرٹریز ، صحت، خزانہ ، ماہرین صحت اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

متعلقہ عنوان :