پاکستان سے دشمنی میں بھارت حدیں پار کر گیا،نمائشی میچوں میں بھی اپنے کر کٹرز کو پاکستانی پلیئرز کیساتھ کھینے سے روک دیا

مصباح ایگلز اور عرفان فالکنز ٹیموں کے مابین میچ میں بھارتی بورڈ نے عرفان پٹھان کا این او سی منسوخ کر دیا

اتوار 21 مئی 2017 18:20

مناما / بحرین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) پاکستان سے دشمنی میں بھارت حدیں پار کرگیا، بھارتی کرکٹ بورڈ اب چھوٹے میچز میں بھی اپنے کھلاڑیوں کو مقابلے سے روکنے لگا۔

(جاری ہے)

بحرین میں گزشتہ دنوں ایک فیسٹیول کرکٹ میچ کا انعقاد ہوا، اسکیلئے 2 ٹیمیں مصباح ایگلز اور عرفان فالکنز کے نام سے بنائی گئیں، مقابلے سے ایک روز قبل پریس کانفرنس میں پاکستانی مصباح الحق، سہیل تنویر، عبدالرزاق اور عمران نذیر کے ساتھ بھارت کے عرفان پٹھان بھی موجود تھے، مگر حیران کن طور پر میچ کے دن بھارتی کرکٹ بورڈ نے بغیر کوئی وجہ بتائے عرفان کا این او سی منسوخ کر دیا یوں وہ ایکشن میں دکھائی نہ دے سکے۔

ذرائع نے بتایا کہ بی سی سی آئی نہیں چاہتا تھا کہ عرفان کے پاکستانی پلیئرز کے ساتھ کھیلنے سے کوئی تنازع کھڑا ہو اس لیے انھیں روک دیا۔

متعلقہ عنوان :