ٹیلنٹ کی کمی نہیں ،حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹھوس اقتدامات کرے،سکواش اکیڈمیز کا قیام بہت ضروری

سابق سکوائش عالمی چیمپئن جان شیر خان کا بیان

اتوار 21 مئی 2017 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) سابق عالمی چمپئن( سکواش) جان شیر خا ن نے کہا ہے کہ ملک میں سکواش کی اکیڈمیز کا قیام بہت ضروری ہے اور ملک میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ،، حکومت کو اس سلسلہ میں کوئی ٹھوس اقدامات کرے،تاکہ ہمارا نیا ٹیلنٹ ضائع نہ ہو، اور جس سے ہمارا کھیلوں کا معیار بہتر ہوسکے، حکومت ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے سابق عالمی ہیروز اور ائولیمپئن پر ایک مشتمل کمیٹی بنائے ، ان سے کھیلوں کے متعلق تجویزات لے ، اس کی روشنی میں فیصلے کئے جائیں،انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پرسکول اور کالجز کے طلبہ و طالبات کے لئے گرمیوں کی چھٹیوں میں تربیتی کیمپ لگائے جائیں جس میں کھلاڑیوں کو تربیت دی جائے اور جس سے نئے چہرے سامنے آ سکتے ہیں ان کو قومی جونیئر تربیتی کیمپ میں شامل کرکے تربیت دی جائے تو دو، تین سال کے عرصہ میں ان میںانٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کی صلاحیت ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیکن کھلاڑیوں کو سخت سے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کا سب سے زیادہ مسئلہ بے روز گاری کا ہے اور ان کی مالی پوزیشن بھی کھیلنے کی اجازت نہیں دیتی، اورہمارے ہاں کھلاڑیوں کو وہ مقام نہیں مل رہا ہے جو دیگر ممالک میں مل رہا ہے، حکومت انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ٹھوس اقدامات کرے اور ہمارے ہاں کئی کئی سالوں تک ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :