سکھر سمیت صوبے میں پانی ، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ پر پیپلزپارٹی کا صوبائی قیادت کے ہمراہ وفاقی حکومت کے خلاف دھرنا

رہنمائوں کی وفاقی حکومت کے خلاف دھواں دھار تقریریں ،سندھ کے لوگ پانی ، بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا عذاب سہہ لیں گے مگر اب نواز شریف کو برداشت نہیں کریں گے حق لینے کیلیے اسلام آباد جاناپڑا تو جائیں گے،نثارکھوڑو، خورشید شاہ ، قائم علی شاہ و دیگر کا دھرنے سے خطاب

اتوار 21 مئی 2017 19:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2017ء) سکھرسمیت صوبے میں پانی ، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ پر پیپلزپارٹی کے سیکڑوں کارکنان کا صوبائی قیادت کے ہمراہ وفاقی حکومت کے خلاف دھرنا ، رہنمائوں کی وفاقی حکومت کے خلاف دھواں دھار تقریریں ،سندھ کے لوگ پانی ، بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا عذاب سہہ لیں گے مگر اب نواز شریف کو برداشت نہیں کریں گے حق لینے کیلیے اسلام آباد جاناپڑا تو جائیں گے ، نثارکھوڑو، خورشید شاہ ، قائم علی شاہ ، منظور وسان و دیگر کا دھرنے سے خطاب۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کی جانب سے صوبے میں پانی ، بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ بپر وفاقی حکومت کے خلاف شروع کی گئی تحریک کے سلسلے میں سکھر میں پریس کلب کے سامنے پیپلزپارٹی سندھ کے صدر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید، احمد شاہ ، سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ ، صوبائی وزارء منظور وسان ، ناصر حسین شاہ ، جام مہتاب ڈہر ، پیپلزپارٹی سندھ کی نائب صدر ایم این اے سیدہ نفیسہ شاہ ،صوبائی سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ و دیگر کی قیا دت میں دھرنا دیا گیا جس میں سکھر ، خیرپور ، گھوٹکی سمیت اندرون سندھ کے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی اور اس کی ذیلی جماعتوں کے سیکڑوں کی تعداد میں کارکنان نے شر کت کی دھرنے کے دوران گو نواز گو اورمک گیا تیرا شو نواز گو نواز کی فلک شگاف نعرے بازی کی گئی دھرنے سے نثار کھوڑو،خورشید شاہ ،قائم علی شاہ ، منظور وسان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگ پانی ، بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ تو سہہ لیں گے مگر اب وہ نواز شریف کو برداشت نہیں کریں گے اور اگر انہیں اپنے حق کے لیے اسلام آباد جانا پڑا تو جائیں گے اور جب سندھ کے لوگ نکلیں گے تو ان کا راستہ ضیاء الحق اور پرویز مشرف تک نہیں روک پایا تو نواز شریف کیا رو ک سکے گاان کا کہناتھا کہ گو نواز گو کا نعرہ اب نواز شریف کو راتوں کو خوابوں میں بھی آئے گا ان کا کہنا تھاکہ سندھ کے لوگ بڑے سخت جان واقع ہوئے ہیں جس کے پیچھے پڑ جائیں اس کو نہیں چھوڑتے ہیں جو لوگ نواز شریف کو سندھ میں لاتے ہیں اب وہ ان کو اپنے گھر کا راستہ بھی دکھائیں سپریم کورٹ کے ججز کے فیصلے کے بعد ان کا وزیر اعظم کے عہدے پر رہنیکاکوئی جواز نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم وہ لوگ ہیں جو گولی اور کوڑے کھاکر بھی جیئے بھٹوکا نعرہ لگاتے ہیں مگر پیٹھ نہیں دکھاتے ہیں سندھ کی مائیں اپنے بچے بینظیر پر قربان کرنے کیلیے تیار ہیں انہوں نے وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ بڑے اور ان کے وزرائ عابد شیرعلی و دیگر چھوٹے چور ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے افغانستان اور ایران ہمیں آنکھیں دکھا رہا ہے کلبھوشن کے معاملے پر ہم ناکام ہو چکے ہیں ان کی پالیسیوں نے پاک فوج کیکلبھوشن یادیو کے پکڑنے کے تاریخی کارنامے کو بھی ناکام بنا دیا ہے عوام اب آپ سے تنگ آچکے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف سعودی عرب گئے ہیں وہاں پر ان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے مگر انہون نے جھوٹی خبریں چلوائی کہ ان کی ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کا امکان ہے ان کی ناکام خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان دنیا میں تنہا ہوچکا ہے ۔

#