مئیر سکھر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی شہریوں کو گرمی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر استعمال کرنے کی درخواست

گرمی سے بچائو کے سلسلے میں گرم مشروبات سے پرہیز کریں اور ٹھنڈا پانی اور مشروبات کا استعمال کریں تاکہ گرمی کی شدت میں کچھ کمی ہو سکے،مئیر سکھر کی ہیٹ اسٹروک کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

اتوار 21 مئی 2017 19:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2017ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کے مئیر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے شہریوں کو گرمی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر استعمال کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گرمی سے بچائو کے سلسلے میں گرم مشروبات سے پرہیز کریں اور ٹھنڈا پانی اور مشروبات کا استعمال کریں تاکہ گرمی کی شدت میں کچھ کمی ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر سکھر کے مختلف مقامات پر سکھر میونسپل کارپوریشن کے زیر نگرانی لگائے جانے والے ہیٹ اسٹروک کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو طبی سہولیات کیلئے سکھر میونسپل کارپوریشن نے مختلف مقامات ہیٹ اسٹروک کیمپ لگائے ہیں اگر ہیٹ اسٹروک کی علامت محسوس کریں تو فوری متعلقہ مقام کے کیمپ میں موجود معالجین سے رجوع کریں تاکہ انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے انہوں نے کیمپ میں موجود عملے کو بھی ہدایات دی کہ وہ اس سلسلے میں شہریوں کیساتھ مکمل تعاون کریں مئیر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے صوبہ سندھ میں پانی ، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پی پی کی جانب سے دیئے جانے والے دھرنے کے سلسلے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور عوام کیلئے سڑکوں پر نکلی ہے ہم اپنے شہید قائدین کے فکر و فلسفے کے تحت عوام کی بلاتفریق خدمت والے مشن پر عمل پیرا ہو کر عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں سکھر شہر میں صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کئے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے ۔

#

متعلقہ عنوان :