افغان نائب صدر عبدالرشید دوستم کے ترکی جانے سے متعلق قیاس آرائیاں

اتوار 21 مئی 2017 19:10

افغان نائب صدر عبدالرشید دوستم کے ترکی جانے سے متعلق قیاس آرائیاں
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2017ء) افغانستان کے نائب صدر عبدالرشید دوستم کی ترکی روانگی کے حوالے سے چہ مگوئیاں عروج پر ہیں۔ دوستم کے ایک ترجمان کے بقول وہ طبی معائنے کے بعد ترکی سے واپس لوٹ آئیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے تاہم ایسی خبروں کی تردید کی کہ نائب صدر ترکی میں جلا وطنی کی زندگی گزرایں گے اور انہوں نے سیاست کو بھی خیرباد کہہ دیا ہے۔ 63 سالہ دوستم پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے محافظوں سے اپنے ایک حریف کو اغوا کروانے کے بعد اس پر تشدد اور اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا حکم دیا تھا۔ شبہ ہے کہ انہی الزامات کے باعث دوستم فرار ہو کر ترکی گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :