Live Updates

تحریک انصاف کی بڑی تبدیلی یہ ہے کہ ہم نے چوروں اور لٹیروں کو کٹہرے میں کھڑا کیا،پرویزخٹک

،وزیراعلیٰ نے پی کی87کیلئے بڑے پیکج کا اعلان کیا جس میں بشام میں ڈگری کالج، کانا کو سب تحصیل ، چکیسر کو تحصیل، بشام ہسپتال کو کٹگری سی کا درجہ دینے ، شا نگلہ پریس کلب الپوری صحافیوں کے فلاح وبہبود کیلئے 25لاکھ گرانٹ کا اعلان بھی کیا شانگلہ کی حالت دیکھتاہو ں تو افسوس ہوتاہے، امیر مقام نے شانگلہ کے عوام کے نام پر کرپشن کی وہ چور ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا جلسے سے خطاب

اتوار 21 مئی 2017 19:10

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی بڑی تبدیلی یہ ہے کہ ہم نے چوروں اور لٹیروں کو کٹہرے میں کھڑا کیا۔ شانگلہ کی حالت دیکھتاہو ں تو افسوس ہوتاہے، امیر مقام نے شانگلہ کے عوام کے نام پر کرپشن کی وہ چور ہے، پیپلز پارٹی نے روٹی کپڑا مکان کا کا نعرہ لگا کر زرداری کو ارب پتی بنایا ۔

عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دور میں صوبہ میں کرپشن کا بازار گرم کررکھاتھا، ہمیں رشوت سے بھری حکومت حوالے کی ہم نے نظام کو تبدیل کیا۔ ان خیالات کا اظہار و زیر اعلیٰ پرویز خٹک نے اتوار کے روز بشام شا نگلہ میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے پی کی87کیلئے بڑے پیکج کا اعلان ۔

(جاری ہے)

بشام میں ڈگری کالج، کانا کو سب تحصیل ، چکیسر کو تحصیل، بشام ہسپتال کو کٹگری سی کا درجہ دینے ، شا نگلہ پریس کلب الپوری صحافیوں کے فلاح وبہبود کیلئے 25لاکھ گرانٹ کا اعلان۔

بشام کیلئے تحصیل پریس کلب، ٹیکنیکل کالج کے قیام دو پلوں کی تعمیر کا اعلان کیا۔ سکولوں کی اپ گریڈیشن اور صاف پانی کی سکیموں کا اعلان کردیا۔ جلسہ سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شوکت یوسف زئی، وزیر اعلیٰ کے مشیر عبدالمنعم، عبدالحق، زرگل ،نواز محمود، رحم زادہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا، وزیر اعلیٰ نے بشام میں کرکٹ گرائونڈ کی تعمیر کا افتتاح بھی کیا۔

وزریر اعلیٰ پرویزخٹک نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی والوں سے بڑے چور خواب میں بھی نہیں دیکھے ۔جب حکومت ملی تو چوری سے بھرے افسر ملے۔سکولوں ہسپتالوں کا برا حال تھا۔ نہ استادسکول جاتا تھا۔ نہ ڈاکٹر کوہسپتال معلوم تھا نوکریاں بکتی تھی۔ سرکاری افسران فائل میں کاغذ دیکھنے کی بجائے پیسے تلاش کرتے تھے۔ اج ہم نے حقیقی تبدیلی لائی ہے۔ پولیس، پٹوار کلچر کو تبدیل کردیاہے۔

سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی سوفیصد حاضری کے ساتھ ہزاروں اساتذہ میرٹ پر بھرتی کئے ہسپتالوں میں واضح تبدیلی لائی ۔ہم نے دوسو سے زائد قانون سازیاں کی۔آج لوگ واضح طور پر تبدیلی محسوس کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام کو شعوردیا اور چور نوازشریف کو کٹہرے میں لایا۔ انہوں نے کہاکہ مذہبی جماعت نے صوبے میں پانچ سال حکومت کی لیکن مذہب کیلئے کچھ نہیں کیا ہم نے پہلی جماعت سے پانچویں جماعت تک ناظرہ کو لازمی قراردیا سود کے خاتمے اور جہیز کی لعنت کے خاتمے کیلئے قانون سازی کی۔

آج اصلاحات کی بدولت نیا پختونخواہ کا خواب پورا ہوگیاہے۔ امیر مقام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پرویز خٹک نے کہاکہ شانگلہ سے کئی بار کامیاب ہونے والے امیر مقام نے یہاں کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا عوام آئندہ الیکشن میں ان کا محاسبہ کریں۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے پی کے 87شانگلہ کیلئے بڑے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے بشام میں ڈگری کالج کے قیام ، بشام ہسپتال کو کٹیگری سی کا درجہ دینے بشام میں تحصیل پریس کلب کے قیام ، کانا کو سب تحصیل کا درجہ دینے چکیسر کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان بھی کیا۔

اور کوڑمنگ اور رانیال پل کو تعمیر کرنے سمیت کئی مڈل سکولز کو ہائی کا درجہ دینے اور مختلف علاقوں کیلئے کچہ روڈز اور پینے کے صاف پانی کی سکیموں کی منظوری کا اعلان بھی کیا۔ قبل از یں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے بشام میں کرکٹ گرائونڈ کی تعمیر کا افتتاح بھی کیا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کا شانگلہ کے عوام پر بڑا احسان ہے۔ اور انہوں نے صرف پشاور بلکہ شانگلہ میں بھی کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور کرکے یہاں کے عوام کی احساس محرومی کا خاتمہ کردیا ہے۔ انہوں نے عوام کا بھی بھرپور شکریہ اداکیا۔ جنہوں نے بھاری تعداد میں جلسہ میں شرکت کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات