Live Updates

صوابی ،تحریک انصاف کاضلع بھر میں جاری طویل ترین لوڈ شیڈنگ کیخلاف امن چوک میں احتجاجی مظاہرہ

وفاقی حکومت نے ایک ہفتے لو ڈ شیڈنگ میں کمی نہ کی تو تر بیلہ ڈیم پائور ہاوس کو جانیوالی تمام راستوں کو بند کر کے احتجاج کیا جائیگا صوبائی وزیر صحت شہرام خان کا دیگر رہنمائو کے ہمراہ خطاب

اتوار 21 مئی 2017 19:20

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) صوبائی سینئر وزیر برائے صحت و انفار میشن ٹیکنا لوجی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور واپڈا حکام نے ایک ہفتے کے اندر اندر ضلع صوابی میں بجلی کی لو ڈ شیڈنگ کے دورانیئے میں کمی نہ کی تو تر بیلہ ڈیم پائور ہاوس کو جانے والی تمام راستوں کو بند کر کے بھر پور احتجاج کیا جائیگا،پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو بد نام کرنے کے لئے صوابی سمیت پورے پختونخوا میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کر رہی ہے۔

وہ اتوار کو صوابی میں جاری طویل ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف دیگر حکمرانوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرے میں خطاب کر رہے تھے۔ شرکاء میں مرکزی نائب چیر مین پی ٹی آئی شہرام خان ترکئی ، ایم این اے عاقب اللہ خان اور ایم این اے عثمان خان ترکئی میں موجود تھے ۔

(جاری ہے)

صوبائی سینئر وزیر شہرام خان کے علاوہ ایم این اے عاقب اللہ خان ، عثمان خان ترکئی ، ضلعی صدر انور حقداد، جنرل سیکرٹری میجر (ر) فدا حسین اور ضلعی رہنما شاہ ولی خان نے خطاب کر تے ہوئے اعلان کیا کہ اگر وفاقی حکومت اور واپڈا حکام نے ایک ہفتے کے اندر اندر ضلع صوابی میں بجلی کی لو ڈ شیڈنگ کے دورانیئے میں کمی نہ کی تو تر بیلہ ڈیم پائور ہاوس کو جانے والی تمام راستوں کو بند کر کے بھر پور احتجاج کیا جائیگاانہوں نے کہا کہ تر بیلہ ڈیم پاور ہائوس صوابی میں ہے لیکن اس کے باوجود ضلع بھر میں بارہ بارہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ محکمہ واپڈاوفاق کے پاس ہے اس لئے وفاقی حکومت پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو بد نام کرنے کے لئے صوابی سمیت پورے پختونخوا میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ چار سو میگا واٹ بجلی سسٹم کو فراہم کرنے کے باوجود صوابی میں بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ جب عوام کو اپنا جائز اور بنیادی حق جب نہیں ملتا تو وہ اس کے لئے سب کچھ کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف 32سال تک حکمرانی کر تے چلے آرہے ہیں تین بار پاکستان کا وزیر اعظم بنا مگر اس ملک سے لوڈ شیڈنگ کی لعنت کو ختم نہ کر سکاانہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں تمام کاروبار اور صنعتیں ٹھپ کر رہ گئے ہیں جب کہ عوام گرمی کے شدت سے نڈھال ہے انہوں نے کہا کہ جس ملک میں بجلی کا یہ حال ہو تو وہ ملک کس طرح ترقی کے منازل طے کریگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات