صوابی، حج تر بیتی کمیٹی کے زیر اہتمام سرکاری و پرائیوٹ سکیم کے تحت حج پر جانیوالے عازمین حج کیلئے تر بیتی کورس کا انعقاد

اتوار 21 مئی 2017 19:20

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) حج تر بیتی کمیٹی ضلع صوابی کے زیر اہتمام سرکاری و پرائیوٹ سکیم کے تحت حج پر جانے والے عازمین حج کے لئے حجرہ شیر زمان موضع اسماعیلہ میں تر بیتی کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں حافظ ضیاء اللہ نے احرام باندھنے ، حج تمتع کا پہلا حصہ و عمرہ ، حاجی روح اللہ جان نے حج کے پانچ آیام ، حاجی جمشید علی نے سفر مدینہ و زیارت مدینہ ، مرکزی چیر مین الحاج محمد حیات خان اور ضلعی صدر الحاج سعید اللہ خان نے دیگر مناسک حج پر شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی پانچواں تر بیتی کورس بدھ چوبیس مئی کی صبح آٹھ بجے موضع تر کئی میں بمقام حجرہ لیاقت خان ترکئی و شہرام خان ترکئی منعقد ہو گامیڈیا انچارج حاجی محمد شعیب نے تمام عازمین حج سے اس تر بیتی کورس میں بر وقت شرکت کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :