کے پی پی ایل اے کا وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی وعدہ خلافی سے تنگ آ کردھرنا تحریک شروع کرنے کا اعلان

اتوار 21 مئی 2017 19:20

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) خیبرپختونخواپروفیسرز اینڈلیکچررزایسوسی ایشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر قاضی ظفراقبال نے کہا ہے کہ پروفیسرز اورلیکچررزسے کیا ہوا اپ گریڈیشن اورتدریسی الائونس کی فراہمی کا وعدہ ایفا نہ کیا تو دھرنا بنی گالہ شفٹ کر کے احتجاجی تحریک ملک بھر میں پھیلادیں گے،( کے پی پی ایل اے )کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر قاضی ظفراقبال نے دما دم مست قلندرکرنے کا اعلان کر دیا،تمام سابق انتخابی امیدواروں کو بھی اختلافات بھلاکرپروفیسرز کمیونٹی کے جائز حقوق کے تحفظ کی خاطرایک پیج پر ہونے اورمثالی اتحادو یکجہتی کامظاہرہ کرتے ہوئے احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت ۔

وہ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تنگ آمد بجنگ آمد،خیبرپختونخواپروفیسرز اینڈلیکچررزایسوسی ایشن( کے پی پی ایل اے )نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی وعدہ خلافی سے تنگ آ کردھرنا تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا،23مئی(کل) سے پشاور پریس کلب کے سامنے روزانہ کی بنیادپردھرنااورصوبائی اسمبلی کی طرف احتجاجی مارچ ہو گا اگرپھربھی بجٹ سے قبل وزیراعلیٰ نے صوبہ بھر کے پروفیسرز اورلیکچررزسے کیا ہوا اپ گریڈیشن اورتدریسی الائونس کی فراہمی کا وعدہ ایفا نہ کیا تو دھرنا بنی گالہ شفٹ کر کے احتجاجی تحریک ملک بھر میں پھیلادیں گے،( کے پی پی ایل اے )کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر قاضی ظفراقبال نے دما دم مست قلندرکرنے کا اعلان کر دیا،تمام سابق انتخابی امیدواروں کو بھی اختلافات بھلاکرپروفیسرز کمیونٹی کے جائز حقوق کے تحفظ کی خاطرایک پیج پر ہونے اورمثالی اتحادو یکجہتی کامظاہرہ کرتے ہوئے احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت۔

انہوں نے بتایا کہ انصاف کی فراہمی کی دعویدار صوبائی حکومت چھ ماہ گذرنے کے باوجود خیبرپختونخوا کے پروفیسرز اورلیکچررزسے کیا گیا وعدہ ایفا نہیں کر سکی جس سے صوبہ بھر کی پروفیسرز کمیونٹی میں سخت اضطراب اوراشتعال اپایاجاتا ہے جب کہ کمیونٹی سے روارکھی گئی اس ناانصافی کے ازالے اورجائز حقوق کے تحفظ کے لیے ایسوسی ایشن نے 23مئی(کل)سے پشاور پریس کلب کے سامنے دھرنا تحریک شروع کر نے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت روزانہ پریس کلب کے سامنے دھرنے کے بعدصوبائی اسمبلی تک احتجاجی مارچ بھی کیاجائے گا اگر اس احتجاج سے بھی حکومت بجٹ تک وعدے ایفا کرنے پر آمادہ نہ ہوئی تواحتجاجی تحریک کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے دھرنا تحریک بنی گالہ منتتقل کریں گے اورملک بھر میں احتجاج کریں گے۔

قاضی ظفراقبال نے بتایا کہ 30نومبر2016کو وزیر اعلیٰ نے ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک اہم میٹنگ میں مشیر ہائر ایجوکیشن مشتاق احمد غنی کی موجودگی میں خیبرپختونخواکے پروفیسرزولیکچررزکو اپ گریڈیشن اورتدریسی الائونس دینے کا وعدہ کیا تھا جو چھ ماہ سے زائد عرصہ گذرنے کے باوجود تاحال ایفا نہیں ہو سکا جس سے صوبہ بھر کے مردخواتین پروفیسرز ولیکچررزمیں سخت تشویش واضطراب پایاجاتاہے اورکمیونٹی کے وسیع تر مفاد اورجائز مطالبات کی منظوری کے لیے پشاورپریس کلب کے سامنے دھرناومارچ تحریک شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے ۔

قاضی ظفراقبال نے ایسوسی ایشن کے سابق انتخابی امیدواروں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اپنے تمام تر انتخابی اختلافات بھلاکر پروفیسرز کمیونٹی کے وسیع تر مفاد اورجائز حقوق کے تحفظ کی خاطردھرنا تحریک میں بھرپورساتھ دیں تا کہ سب باہم مل کر پوری قوت سے خیبرپختونخواکے پروفسیرزولیکچررزکے حقوق کی جنگ لڑسکیں ۔

متعلقہ عنوان :