ہری پور، ڈاکوئوں نے خوجہ سرائوں کو بھی نہ بخشا ، گن پو ائنٹ پر لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی موبائل چھین لئے

اتوار 21 مئی 2017 19:20

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) ڈاکوئوں نے خوجہ سرائوں کو بھی نہ بخشا نواحی گا ئوں گرم تھوم میں شا دی کی تقریب سے رات گے واپس آنے والے خواجہ سرائوں کو ڈاکوئوںنے گن پو ائنٹ پر لاکھوں روپے قیمتی موبائل لوٹ لیے خواجہ سرائوں پر تشدد کے بعد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تفصیلات کے مطا بق اتوار کو صا بری گلی کے رہا ئشی خواجہ سرائع عمران عرف انمول ولد منور حسین اپنی پا رٹی سمیت سکنہ مغل آبادنے تھا نہ خان پور میں رپورٹ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ گزشتہ رات کو شا دی کی تقریب ختم ہونے کے بعد اپنی پارٹی کے دیگر خواجہ سرائوں کے ہمراہ واپس آرہے تھے کہ خان پور کے نواحی علاقہ گرم تھوم روڈ پر پا نچ مسلح نقاب پوش ملز مان نے ہماری گاڑی کا راستہ روک کر ان کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور شادی کی تقریب سے ملنے والی دو لاکھ روپے کی رقم اسلحہ کی نوک پر چھین لی جاتے جاتے سات قیمتی موبائل بھی لے گیے مزاحمت کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں متاثرہ خواجہ سرائوں نے پولیس کو بتایا کہ جن افرادن ے ہماری گاڑی کو اسلحہ کی نوک پر روک کرہم سے لاکھوں رو پے نقدی اور قیمتی مو با ئل فون چھین لیے اور ہم پر فا ئر نگ کی گئی ان کی نشاندہی بھی کر سکتے ہیں ان میں سے تین افراد کو پہنچان سکتے ہیں جس پرخان پور پو لیس نے خواجہ سراحوں کی رپورٹ پر 5ملز مان کے خلاف دفعہ379/506کے تحت مقد مہ درج کر کے تمام ملز مان کی تلاش شروع کر دی تا حال کو ئی گرفتاری عمل میں نہیں لا ئی جا سکی ۔

متعلقہ عنوان :