چاروں وزرائے اعلیٰ نے وزیراعظم کے ہمراہ چین جا قومی یکجہتی کا پیغام دیا ، سی پیک سے چاروں صوبے مستفید ہوں گے،ی خواجہ آصف

اتوار 21 مئی 2017 19:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2017ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چاروں وزرائے اعلیٰ نے وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ چین جاکر بین الاقوامی سطح پر قومی یکجہتی کا پیعام دیا ہے، سی پیک سے چاروں صوبے مستفید ہوں گے۔ اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ خواجہ آصف نے کہا کہ اپریل میں غیر معمولی درجہ حرارت کی وجہ سے بجلی بہران نے شدت اختیار کی، اب بجلی بحران ختم ہوگیا ہے، رمضان میں سحری و افطاری کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ دن میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجلی کی پیداوار اٹھارہ ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی تھی، رواں سال کے آخر تک بجلی کی شیڈول لوڈ شیڈنگ بھی ختم ہوجائے گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے جتنی عوام کی خدمت کی اس کی مثال نہیں ملتی، چاروں وزرائے اعلیٰ نے وزیراعظم کے ہمراہ چین جاکر بین الاقوامی سطح پر قومی یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بننے کی خواہش بہت لوگوں کی ہے کسی کی وزیراعظم بننے کی خواہشات پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔ (عابد شاہ)