کوئٹہ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر لی، ملزم گرفتار، گاڑی قبضے میں لے لی

اتوار 21 مئی 2017 19:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2017ء) کوئٹہ پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے گاڑی قبضے میں لے لی تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن محمد طارق کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی محمد نعیم اچکزئی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ائیر پورٹ شوکت جدون نے دیگر عملے کے ہمراہ تور ناصر پھاٹک پر دوران چیکنگ ایک گاڑی کو روک کر چیک کیا تو گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی25 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم عبدالقدیم کو گرفتار کر لیا اورملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی پولیس کے مطابق ملزم چرس کو اندرون صوبہ سمگل کر نا چا ہتا تھا جس کو پولیس نے بروقت اطلاع ملنے پر ناکام بنا دیا مزید کا رروائی ائیر پورٹس پولیس کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :