پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل، عمر امین نے بکی یوسف کی جانب سے فکسنگ کی پیشکش کا اعتراف کر لیا

یوسف بکی سے روابط پرانے ہیں،بکی نے پی ایس یل میں2ڈاٹ بال کھیلنے کیلئی20لاکھ روپے کی پیشکش کی جسے یکسر مسترد کر دیا ، سرفراز احمد سے مشاورت کے بعد کرنل ریٹائرڈ اعظم سے ملاقات تمام تفصیلات انہیںبتادیں،عمر امین کا بیان حلفی

اتوار 21 مئی 2017 19:40

پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل، عمر امین نے بکی یوسف کی جانب سے فکسنگ کی پیشکش ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں بلے باز عمر امین سے بکی یوسف کی جانب سے فکسنگ کی پیشکش کا اعتراف کر لیا ہے،کرکٹر عمر امین نے بی سی بی ٹربیونل کو جمع کرائے گئے بیان حلقفی میں اعتراف کیا ہے کہ یوسف بکی سے روابط پرانے ہیں،بکی نے پی ایس یل میں2ڈاٹ بال کھیلنے کیلئی20لاکھ روپے کی پیشکش کی جسے یکسر مسترد کر دیا ، سرفراز احمد سے مشاورت کے بعد کرنل ریٹائرڈ اعظم سے ملاقات تمام تفصیلات انہیںبتادیں۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹر عمر امین کی جانب سے پی سی بی ٹربیونل کو جمع کرائے گیا بیان حلقفی منظر عام پر آگیا ہے، بیان حلفی کے مطابق عمر امین اور یوسف بکی کے روابط پرانے ہیں۔ بیان حلفی میں عمر امین نے یہ اعتراف کیا ہے کہ ہے اس کے اور بکی یوسف کے رابطوں کا سلسلہ کافی پرانا ہے اور جبکہ اسے 2 ڈاٹ بالز کے بدلے 20 لاکھ روپے کی آفر ہوئی۔

(جاری ہے)

عمر امین نے اعترافی بیان میں مزید لکھا ہے کہ وہ بکی یوسف انور کو 2014 انگلش لیگ کرکٹ سے جانتا ہی5جنوری کو اسے یوسف کا واٹس ایپ پیغام موصول ہوا تھا۔

یوسف نے کہا کہ وہ ایک سود مند کاروباری معاملات پر بات چیت کا خواہشمند ہے۔یوسف نے مجھ سے پوچھا کہ میں پی ایس ایل2 کیلئے دبئی کب پہنچوں گا۔1 فروری کو یوسف کا مسیج آیا کہ وہ 5 فروری کو دبئی پہنچ جائے گا، 6 کو ملاقات ہوگی، دبئی پہنچنے کے بعد 6 فروری کو ہم شیخ زید روڈ پر واقع آیوش ریسٹورنٹ میں ملے۔ملاقات میں یوسف نے مجھے سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی جس کے مطابق مجھے پہلا اوور چھوڑ کر 2 ڈاٹ بالز کھیلنے کے بدلے 20 لاکھ روپے کی آفر کی گئی۔

حامی بھرنے پر مخصوص بیٹ گرپس اور بینڈز مجھے پہننے تھے۔عمر امین نے اپنے بیان حلفی میں مزید لکھا ہے کہ یوسف کے آفر میں نے یکسر مسترد کردی،جس کے بعد کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد سے مشاورت پر میں نے کرنل ریٹائرڈ اعظم سے ملاقات کیلئے ویٹس ایپ مسیج کردیا۔ کرنل ریٹائرڈ اعظم کی مصروفیات کے باعث 8 فروری کو ملاقات میں واقع سے متعلق تفصیلات بتادیں۔