سیاسی تاریخ گواہ ہے پی پی پی نے اقتدار کے حصول کیلئے کبھی شارٹ کٹ کا استعمال نہیں کیا، شاہد اسحاق گھمن ایڈووکیٹ

پاکستانی قوم نے ہمیشہ ذوالفقار علی بھٹو شہید اور بینظیر بھٹو شہید کے ویژن کی تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے ووٹ کا استعمال کیا،پیپلز پارٹی کے راہنما ء کا بیان

اتوار 21 مئی 2017 19:50

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2017ء) پیپلز پارٹی کے راہنما چوہدری شاہد اسحاق گھمن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سیاسی تاریخ گواہ ہے کہ پی پی پی نے اقتدار کے حصول کیلئے کبھی شارٹ کٹ کا استعمال نہیں کیا ،پاکستانی قوم نے ہمیشہ ذوالفقار علی بھٹو شہید اور بینظیر بھٹو شہید کے ویژن کی تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے ووٹ کا استعمال کیا ،پیپلز پارٹی نے غریب عوام کے معیار زندگی کی بلندی کیلئے جو پالیسیاں بنائی تھیں موجودہ حکومت نے ان پالیسیوں پر عملدرآمد کرکے ثابت کردیا ہے کہ پیپلز پارٹی غریب عوام کی جماعت اور غریب دوست ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے خود ختم ہوجائیں گے پارٹی کل بھی غرباء کے حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑ رہی تھی اور آج بھی وہ اسی جدوجہد میں ہے ،مسلم لیگ (ن) نے کبھی اقدار کی سیاست نہیں کی بلکہ کل بھی ان کی منزل اقتدار تھی اور آج بھی وہ اقتدار کی طوالت کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں ،پی پی پی اقتدار میں آکر اپنے شہید قائدین کے ویژن کی تکمیل کو یقینی بنائے گی۔