کلبھوشن سے متعلق عالمی عدالتی فیصلے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے،غیرذمہ دارانہ طرزعمل کا مظاہرہ پاکستانی موقف کو کمزور کرنے کی سازش ہے، اپوزیشن جماعتوں نے چار سال حکومت کو طعنے دینے میں ضائع کردئیے،2018ء میں ن لیگ کارکردگی کی بنیاد پرحکومت بنائیگی

چیئرمین یوسی 34 اسلام آباد ملک سجاد کا بیان

اتوار 21 مئی 2017 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 34 اسلام آبادسے نومنتخب چیئرمین ملک سجاد نے کہاہے کہ پاکستان کی سالمیت اور قومی سلامتی سب سے مقدم ہے،عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن یادیوکے معاملے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں دیا جس پراپوزیشن جماعتیں اپنی سیاست چمکا رہی ہیںاس فیصلے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے،سیاست میں قومی سلامتی کا سہارالے کر مخالفین کوکمزور کرنے کا وطیرہ قابل مذمت ہے، کلبھوشن کو اس کے انجام پرپہنچاکر رہیں گے،کلبھو شن کے معاملے پر کسی رعایت کا سوا ہی پیدا نہیں ہوتا۔

وہ اتوار کو جاری کردہ بیان میں اظہار کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی عدالت کے فیصلہ پر پاکستان کی ناکامی کا کوئی پہلونہیں نکلتا،اپوزیشن جماعتیںکلبھوشن کے معاملے پر پر ملک دشمنوں کی زبان بول کر پاکستان کے مقتدر اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں،غیرذمہ دارانہ طرزعمل کا مظاہرہ پاکستان کے موقف کوکمزورکرنے کی سازش ہے، عدالتی فیصلے سے پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچے یا نہ پہنچے مگر اپوزیشن کے رویے سے ضرور نقصان پہنچ رہا ہے،تمام سیاسی رہنمائوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر معاملے میں اپنی سیاست کو نہ چمکایاکریں بلکہ پاکستان کے مفادات کو دیکھ کر اور ہر معاملے کا پورا پورا جائزہ لے کر منہ کھولاکریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ 2018ء پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کامیابیوں کا سال ہے، اپوزیشن جماعتوں نے چار سال حکومت کو گالیاں دینے اور طعنے دینے میں ضائع کردئیے ہیں ،خودکوئی کام نہیں کیا اس لئے 2018ء کے انتخابات میں اپوزیشن خسارے میں رہے گی اور پاکستان مسلم لیگ(ن)اپنی کارکردگی کی بنیادپرانتخابات میں حصہ لے گی اور جیت کر آسانی سے حکومت بنائے گی۔

مسلم لیگی رہنمانے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا مقصد ہی عوام کا معیارزندگی بلندکرنااور مسائل کا ازالہ کرنا ہے،وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک میں تعمیر وترقی کاسلسلہ جاری رہے گا،اپوزیشن گالیاں ،طعنے دینے کے بجائے کوئی بھلائی کاپروگرام دیتی ،کوئی شہریوں کو ریلیف دیتی ،کوئی منصوبہ پیش کرتی توعوام ان کی جانب متوجہ ہوتے لیکن اس نے اپنا سارا وقت حکومت کو گالیاں دینے میں ضائع کردیا ہے۔