پشاور، انٹر ڈسٹرکٹ سافٹ بال وبیس بال کے مقابلے دوسرے رائونڈ میں داخل ہوگئے

بیس بال کے پہلے سیمی فائنل میں مردان نے سوات کو شکست دیدی

اتوار 21 مئی 2017 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) انٹر ڈسٹرکٹ سافٹ بال وبیس بال کے مقابلے دوسرے را?نڈ میں داخل ہوگئے ،پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں سیمی فائنل منعقد ہوئے اس موقع پر پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور وآرگنائزنگ سیکرٹری وصال محمد خان مہمان خصوصی ان کے ہمراہ صوبائی سافٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد خان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔

(جاری ہے)

بیس بال کے پہلے سیمی فائنل میں مردان نے سوات کو تین کے مقابلے میں سات رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ مردان کی طرف سے ساجد اور شبیر نے دو دو رنز سکور کئے جبکہ دوسری طر ف انٹر ڈسٹرکٹ آرچری چیمپئن شپ کے مقابلے بھی آخری مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔ انٹر ڈسٹرکٹ بیس بال ، سافٹ بال اور آرچری کے فائنل مقابلے آج پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونگے۔ بیس بال اور سافٹ بال کے فائنل کے موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوا جنید خان مہمان خصوصی ہونگے جبکہ آرچری کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ کو بحیثیت مہمان خصوصی مدعو کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :