Live Updates

تحریک انصاف کے بلدیاتی نمائندوںکواختیارات،احتساب کمیشن،یکساںنظام تعلیم خزاں رسیدہ پتوںکی مانندہوامیںبکھرگئے ،امیر مقام

ایک طرف وزیراعظم محمدنوازشریف ملک کوتاریکیوںسے نکال کرروشنیوںکی جانب لارہے ہیں،دہشت گردی کی عفریت کاخاتمہ ہورہاہے عوام کی زندگیوں میںخوشحالی آرہی ہے

اتوار 21 مئی 2017 20:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2017ء) وزیراعظم کے مشیراورمسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے بلدیاتی نمائندوںکواختیارات،احتساب کمیشن،یکساںنظام تعلیم،اداروںمیںاصلاحات،بلین ٹریزاور360ڈیمزکے دعوے خزاں رسیدہ پتوںکی مانندہوامیںبکھرگئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایک طرف وزیراعظم محمدنوازشریف ملک کوتاریکیوںسے نکال کرروشنیوںکی جانب لارہے ہیں،دہشت گردی کی عفریت کاخاتمہ ہورہاہے عوام کی زندگیوں میںخوشحالی آرہی ہے جبکہ دوسری جانب عمران خان اس ترقی،خوشحالی اورروشنیوںمیںرکائوٹیںکھڑی کررہے ہیں،مگرخان صاحب خاطر جمع رکھیںوزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میںترقی کاپہیہ چلتارہیگا اورجوبھی ترقی کی راہ میںرکائوٹ بنے گاوہ کچل جائیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے بریکوٹ میں 132-KVAگرڈسٹیشن کی بمعہ چار فیڈرزکے افتتاح کے بعدایک عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ امسال سالانہ ترقیات پروگرام میںبشام خوازہ خیلہ اورچکدرہ کالام ایکسپریس وے کیلئے وفاقی حکومت نی8اروب روپے مختص کئے ہیںجبکہ چکدرہ فتح پوراوربحرین کالام روڈپر14ارب روپے کی لاگت سے اس مہینے میں کام کاآغاذکردیاجائیگا۔

انہوںنے کہاکہ 3ارب روپے کی لاگت سے مردان چکدرہ مینگورہ سوئی گیس پائپ لائن ٹرانزمشن پر جبکہ 3 ارب روپے کی لاگت سے 220-KVAتھانہ گرڈسٹیشن پربھی کام برق رفتاری سے جاری ہے۔انہوںنے کہاکہ سوات میں100 فیصدمینڈیٹ حاصل کرنے والے تحریک انصاف نے ملاکنڈڈویژن کے عوام کوکیادیا عوام کوجواب چاہئے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ تبدیلی ٹولے نے عوام کوتبدیلی کے نام نہاددعوے پرٹرخایاجس کابدلہ لینے کیلئے عوام2018کے عام انتخابات کابے صبری سے انتظارکررہے ہیں،امسال پاکستان مسلم لیگ(ن)محمدنوازشریف کی قیادت میںتاریخی بجٹ پیش کریگی،تمام صوبوںسمیت گلگت بلتستان اورفاٹامیںترقی کاایک نیادورکاآغاذہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات