نوشہرہ‘ انجینئر امیر مقام کے صدر بننے سے پارٹی مزید پارٹی فعا ل ہوگئی‘ راشد علی شاہ

اتوار 21 مئی 2017 20:30

․ نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) خیبر پختونخواہ کے یوتھ صدر میاں راشد علی شاہ نے کہاہے کہ انجینئر امیر مقام کے صدر بننے سے پارٹی مزید فعا ل ہوگئی ہے اور آنے والے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن)وفاق سمیت چاروں صوبوں میںبھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میںاپنی رہائش گاہ پر صحا فیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

میاں راشد علی شاہ نے کہا کہ مر تضی عباسی کی مسلم لیگ (ن )کی طو یل وابستگی اور تجر بہ اگلے الیکشن میں پارٹی کو اکثر یت دلوانے میں مددگار ثا بت ہوگی ‘فا ٹا کے حوالے سے مولانا صا حب اور دیگر اتحادیوں کے تحفظا ت جلد دور کردیے جایں گے ۔انہوں نے کہاکہ پیر صابر شاہ پارٹی کا اثا ثہ ہے ‘ یوتھ پارٹی کی قیادت کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرینگے جبکہ یوتھ ونگ کے اندرونی معاملات میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی

متعلقہ عنوان :