موجودہ حکومت ہر سطح پر ناکام ہوچکی،پرویز خٹک نے اپنے بیٹے کو ضلع ناظم اعلیٰ اور داماد کو ایم این اے بناکر گنگا مایا کا رخ اپنے گھر کو کردیا ہے،لیاقت شباب

کرپشن کے خلاف نعرہ بازی تو کی جاتی ہے لیکن خیبر بنک سکیڈل پر سانپ سونگھ جاتا ہے،سابق صوبائی وزیر

اتوار 21 مئی 2017 20:30

ٹوپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2017ء) سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہر سطح پر ناکام ہوچکی ہے پرویز خٹک نے اپنے بیٹے کو ضلع ناظم اعلیٰ اور داماد کو ایم این اے بناکر گنگا مایا کا رخ اپنے گھر کو کردیا ہے کرپشن کے خلاف نعرہ بازی تو کی جاتی ہے لیکن خیبر بنک سکیڈل پر سانپ سونگھ جاتا ہے ان خیالا ت کا اظہار سابق ضلعی صدر حاجی منفعت خان کے حجرہ ٹوپی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی جنرل سیکریٹری اسد خان ، حاجی منفعت خان ، خانزادہ عبدالقدوس خان، عبداللہ خان، شیراز پراچہ ، حیدر زمان ، شمس القمراور دیگر نے خطاب کیا اور پارٹی کے اندرونی اختلافات کا ذکر کیا جس پر لیاقت شباب نے کہا کہ پارٹی ہائی کمان نے زمہ داری سونپی ہے کہ فریقین کو سنا جائے اور فوری رپورٹ صوبائی کابینہ کو پیش کریں گے ہمارا اصل اثاثہ ورکر ہیں انہوں نے کہا کہ بہت جلد تمام اختلافات شہید بے نظیر بٹھو کی خاطر ختم کریں گے انہوں نے کہا آصف علی زرداری نے صوبہ کے دور ے کرکے عوام اور کارکنان کو جوش دلایا ہے اب صوبہ میں آئندہ الیکشن کسی سے اتحاد کئے بغیر کرکے جیتیں گے

متعلقہ عنوان :