سیالکوٹ کے ہنر مندوں کا لوہا پوری دنیا مانتی ہے یہا ں کے کاریگروں کے ہاتھوں سے تیار کی گئی مصنوعات کی دنیا بھر مانگ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے ، موجودہ دور سائنس اور ٹیکنالوجی کا ہے نوجوانوں خود کو اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں ،ریسرچ اور ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دیں اور خود کو دور جدید کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار کریں

صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ کا یو ایم ٹی میں لگائی گئی فیشن، آرٹ اینڈ کرافٹ نمائش پر طالب علموں سے گفتگو

اتوار 21 مئی 2017 21:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) صوبائی وزیر بلدیات اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کی مردم خیز مٹی سے تعلق رکھنے والے ہنر مندوں کی ہنر مندی کا لوہا پوری دنیا مانتی ہے یہا ں کے کاریگروں کے ہاتھوں سے تیار کی گئی مصنوعات کی دنیا بھر کی مارکیٹوں میں بڑھتی ہوئی مانگ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘ موجودہ دور سائنس اور ٹیکنالوجی کا ہے بالخصوص ملک کے صنعتی ، معاشی اور اقتصادی ترقی کا دارومدا رٹیکنالوجی کی مرہون منت ہے نوجوانوں کو چاہیئے کہ وہ خود کو اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں اور ریسرچ اور ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دیں اور عالمی سطح پر ہونے والی تحقیق پر نظر رکھیں اور خود کو دور جدید کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار رہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے یو ایم ٹی میں ٹیکسٹائل ڈیزائننگ کے فائنل ائیر کے اسٹوڈینس کی جانب سے لگائے گئی فیشن، آرٹ اینڈ کرافٹ کے نمائشی اسٹالز کا معائنہ کے دوران طالب علموں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ ڈائریکٹر سب کیمپس یو ایم ٹی سید محمد بلال، حمدہ خان اور شیخ ناصر بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے ۔ صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نے طالب علموں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز میں تخلیقی آئیڈیا ز کی داد دیتے ہوئے کہاکہ وہ جستجو کو جاری رکھیں اور ہمت نہ ہاریں اور اس شعبہ میں نت نئے تجربات کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی کلچرل اور ثقافت کے روائتی کام کو بھی آگے بڑھائیں ۔

ڈائریکٹر سید محمد بلال نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ یو ایم ٹی سیالکوٹ سب کیمپس کے زیر اہتمام ٹیکسٹال ڈیزائنگ میں میں تیسرا بیج ہے جو کامیابی سے اپنی ماسٹر پروگرام مکمل کررہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکسٹائل ڈیزائننگ میں طالب علموں کو روائتی اور جدید فیشن ، ڈیزائن اور کرافٹ کی مصنوعات کی مینوفیکچرنگ کی مکمل تربیت فراہم کی جارہی ہے اور اس شعبہ میں طالب علموں کا رجحان بڑھ رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ٹیکسٹائل ڈیزائنز کی مارکیٹ میں کامیاب ہونے کے امکانات روشن ہے کیونکہ یہ ایک پروفیشنل کورس ہے جو نوجوان کامیاب بزنس مین بنا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :