سندھ حکومت 65 ملین روپے کی لاگت سے کیڈٹ کالج لاڑکانہ میں انفارمیشن اینڈ کمپیوٹینگ سسٹم متعارف کروارہی ہے

وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر سکندر شورو کی بات چیت

اتوار 21 مئی 2017 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر سکندر شورو نے کہا ہے کہ موجودہ سندھ حکومت 65 ملین روپے کی لاگت سے کیڈٹ کالج لاڑکانہ میں انفارمیشن اینڈ کمپیوٹینگ سسٹم متعارف کروارہی ہے تاکہ مقامی نوجوانوں کو جدید تعلیم کاحصول مزید آسان ہو جائی. اس منصوبے کے لئیرواں مالی سال میں 35 ملین روپے مختص کئے ہیں.

منصوبہ پر عمل درآمد کیڈٹ کالج لاڑکانہ کی انتظامیہ کی توسط سیہو رہا ہی. یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنیدفتر میں وفد سے ملاقات کے دوران کہی. ڈاکٹر سکندر شورو نے کہا کہ سندھ حکومت کی اولین ترجحی ہے کہ صوبے بھر کے نوجوانوں کو تعلیم کے یکساں مواقع اور سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کریں. انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے ماں باپ ہی آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کے ضامن ہوتیہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب اپنے بچوں کو تعلیم کے زیوار سے آراستہ کریں تاکہ وہ ملک کی معاشی ترقی میں اپنا مضبت کردار مزید موثر انداز سے ادا کر سکئیں.

ڈاکٹر سکندر شورو نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سیتعلیم کا حصول مزید آسان بنایا جارہا ہے اس سلسلے میں محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی فراہم کو یقینی بنارہے ہیں�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :