وزیراعلیٰ شہباز شریف سے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی ملاقات‘بے مثال اقدامات پر وزیر اعلیٰ کی کارکردگی کی تعریف
ملاقات میں قومی ثقافت کے فروغ ،ملکی تشخص اور قومی ورثے کی بحالی کے لئے ایک مربوط لائحہ عمل مرتب کرنے اورعدم برداشت اور انتہا پسندی کا مقابلہ فن و ثقافت کے فروغ اور ورثے کے تحفظ سے کرنے پرغور ، نوجوان نسل کی قومی ورثہ اور ثقافت سے آگاہی اور قومی ورثے کے تحفظ اور ثقافت کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی ترتیب دینے پر اتفاق الزام تراشی کی نہیں صرف خدمت کی سیاست ہو گی‘ پاکستان کے باشعور عوام الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست کرنیوالوں کو آئینہ دکھا چکے ،شہبازشریف وزیراعلیٰ شہبازشریف کے کام کرنے کے غیر معمولی انداز اور رفتار کی مثال ہر جگہ دی جاتی ہے، مریم اورنگزیب
اتوار 21 مئی 2017 21:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو آئینہ دکھا چکے ہیں اور منفی سیاست کرنے والے عناصر کو ہر موقع پر مسترد کر چکے ہیں،پاکستان میں الزام تراشی کی نہیں صرف خدمت کی سیاست ہو گی اور خدمت، دیانت اور محنت کی سیاست 2018 میں بھی کامیاب رہے گی اور عوام آ ئندہ الیکشن میں بھی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمدنواز شریف کی قیادت میں ترقی وخوشحالی کا سفر جاری و ساری رہے گا،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے بے مثال اقدامات پر وزیر اعلیٰ کی کارکردگی اور ویژن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی انتھک محنت اور شاندار ویژن کو پاکستان سمیت بیرونی دنیا میں بھی سراہا جاتا ہے جبکہ آپ کی ولولہ انگیز قیادت میں پنجاب نے ہر شعبہ میں نمایاں ترقی کی ہے اوروزیراعلیٰ شہبازشریف کے کام کرنے کے غیر معمولی انداز اور رفتار کی مثال ہر جگہ دی جاتی ہے۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کامیاب دورہ چین پر بھی وزیر اعلیٰ کو مبارکباد دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.