اسپیکر نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 23مارچ کو شام چار بجے طلب کرلیا

اتوار 21 مئی 2017 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2017ء) محترمہ راحیلہ حمید خان درانی، سپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی نے بلوچتان صوبائی اسمبلی کا ایکوزیشن اجلاس بروز منگل 23مئی2017شام چار بجے صوبائی اسمبلی ہال شارع زرغون کوئٹہ میں طلب کیا ہے۔ یہ اجلاس پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی، مسلم لیگ(ن) اور مسلم لیگ(ق) کے اراکین اسمبلی کی تحریری درخواست پر طلب کیاگیا ہے جس میں عبدالرحیم مندوخیل کو پشتون قومی سیاسی تحریک کا عظیم رہبر قرار دیتے ہوئے تعزیتی قرارداد پیش کی جائے گی۔