بلوچستان صوبائی اسمبلی کا ایکوزیشن اجلاس طلب

اتوار 21 مئی 2017 22:00

کوئٹہ۔21مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2017ء) راحیلہ حمید خان درانی، سپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی نے بلوچستان صوبائی اسمبلی کا ایکوزیشن اجلاس بروز منگل 23مئی2017شام چار بجے صوبائی اسمبلی ہال شارع زرغون کوئٹہ میں طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ اجلاس پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی، مسلم لیگ(ن) اور مسلم لیگ(ق) کے اراکین اسمبلی کی تحریری درخواست پر طلب کیاگیا ہے جس میں عبدالرحیم مندوخیل کو پشتون قومی سیاسی تحریک کا عظیم رہبر قرار دیتے ہوئے تعزیتی قرارداد پیش کی جائے گی۔