وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی بیلاروس میں جنگی اور فوجی آلات کی نمائش میں شرکت

رانا تنویر حسین کی بیلاروس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل ایندرائی الیکسے وچ سے ملاقات

اتوار 21 مئی 2017 22:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2017ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے بیلاروس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل ایندرائی الیکسے وچ سے ملاقات کی جس کے دوران دوطرفہ اہمیت کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اتوار کو بیلاروس سے موصولہ پیغام کے مطابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین جنگی اور فوجی آلات کی 8ویں بین الاقوامی نمائش ایم آئی ایل ای ایکس 2017ء میں شرکت کے لیے بیلاروس کے دورے پر ہیں۔

اس موقع پر بیلاروس کے وزیردفاع لیفٹیننٹ جنرل ایندرائی الیکسے وچ سے ہونے والی ملاقات کے دوران انہوں نے ان کے ساتھ باہمی دلچسپی خصوصاً دفاعی پیداوار کے شعبہ میں تعاون بارے تبادلہ خیال کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک کی دفاعی صنعتوں میں بڑی اہم صلاحیتیں ہیں اور دونوں ممالک میں قریبی باہمی اشتراک کار سے بھرپور طریقے سے استفادہ کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

رانا تنویر حسین نے بیلاروس اور پاکستان میں دفاعی پیداوار اور خریداریوں میں اشتراک کار بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا۔ دونوں وزراء نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان اور بیلاروس میں دفاعی تعاون سے دونوں ممالک کوصحت مندانہ فریم ورک ملے گا اور پاکستان اور بیلاروس کے مابین دفاعی پیداوار کے شعبوں میں اشتراک کار کے امکانات پائے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :