پاکستان دہشتگردی کے حوالے سے اپنا رویہ تبدیل کرے ورنہ ہم اسے ایسا کرنے پر مجبور کردیں گے ،بھارت کی دھمکی

بھارت کے حوالے سے پاکستا ن کی سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،پاکستان کشمیریوں کو مشکلات میں ڈال ، بھارت کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے،کشمیر ،کشمیری اور کشمیریت کا تعلق بھارت سے ہے،مودی حکومت مسئلہ کشمیر کا ایک مستقل حل نکالے گی ، بھارت پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے،بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا عوامی اجتماع سے خطاب

اتوار 21 مئی 2017 23:20

پاکستان دہشتگردی کے حوالے سے اپنا رویہ تبدیل کرے ورنہ ہم اسے ایسا کرنے ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ وہ دہشتگردی کے حوالے سے اپنا رویہ تبدیل کرے ورنہ ہم اسے ایسا کرنے پر مجبور کردیں گے ، بھارت کے حوالے سے پاکستا ن کی سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،پاکستان کشمیریوں کو مشکلات میں ڈال کر بھارت کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے،کشمیر ،کشمیری اور کشمیریت کا تعلق بھارت سے ہے،مودی حکومت مسئلہ کشمیر کا ایک مستقل حل نکالے گی ۔

اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی ریاست سکم میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہاکہ بھارت کے حوالے سے پاکستا ن کی سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،پاکستان کشمیریوں کو مشکلات میں ڈال کر بھارت کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے ۔

(جاری ہے)

گلوبلائزیشن کے بعد کسی بھی دوسرے ملک کو دہشتگردی کو ہتھیار بناتے ہوئے غیر مستحکم کرنا ناممکن ہے کیونکہ بین الاقومی برادری سب ہونے والی چیزوں سے واقف ہے ۔

بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ کشمیر ،کشمیری اور کشمیریت کا تعلق بھارت سے ہے ۔ہم جانتے ہیں کہ کشمیر ،کشمیری اور کشمیریت ہمارے ہیں،ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ مسئلے کو ختم کرنے کیلئے اس کا مستقل حل نکالیں گے ۔مودی حکومت مسئلہ کشمیر کا ایک مستقل حل نکالے گی ۔راجناتھ سنگھ نے کہاکہ 2014میں نریندرمودی کی تقریب حلف براداری میں پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے سربراہان کو مدعو کیا گیا تھا کیونکہ بھارت پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے تاہم پاکستان کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں ہے کیونکہ وہ بھارت کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے ۔امید ہے کہ پاکستان تبدیل ہوگا ،اگر تبدیل نہیں ہوگا تو اسے تبدیل کریں گے ۔