قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ گروہوں میں تصادم کے معاملہ میں اسلام آباد پولیس نے 2 ایف آئی آرز درج کر لیں

ڈپٹی رجسٹرار ہمایوں خان کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کی گئی ایف آئی آرمیں مہران کونسل کے 12‘ بلوچ کونسل کے 13لوگ نامزد‘مقدمہ میں اقدام قتل، فائرنگ ہنگامہ آرائی ، توڑ پھوڑ، ناجائز اسلحہ کی برآمدگی کی دفعات شامل

اتوار 21 مئی 2017 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) وفاقی دارالحکومت کی قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ کے دو گروہوں کے درمیان تصادم کے معاملہ میں اسلام آباد پولیس نے واقعے کی دو ایف آئی آرز درج کر لی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی رجسٹرار ہمایوں خان کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کی گئی ایف آئی آرمیں مہران کونسل کے 12جبکہ بلوچ کونسل کے 13لوگوں کو نامزدکیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ دونوں طرف سے 100،100نامعلوم افراد کو بھی شامل کیا گیاہے۔ درج مقدمہ میں اقدام قتل، فائرنگ ہنگامہ آرائی ، توڑ پھوڑ، ناجائز اسلحہ کی برآمدگی سے متعلق دفعات شامل ہیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق مہران کونسل کے شفقت منگریو کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر گرفتار ملزمان میں منصور سومرو اور دلدار حسین شا مل ہیں۔