اسلام امن ‘ دوستی اور محبت کا مذہب ہے ‘ اسلام کے بارے میں غلط پروپیگنڈا کیا جاتا ہے ‘ کوئی مذہب دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا درس نہیں دیتا ‘ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بیرونی ہاتھ کار فرما ہے ‘ دنیا کو بیرونی عناصر کے ملوث ہونے کے بارے میں آگاہ کر چکے ہیں ‘ دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کا تدارک بہت ضروری ہے

ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کی سرکاری ٹی وی سے گفتگو

اتوار 21 مئی 2017 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ اسلام امن ‘ دوستی اور محبت کا مذہب ہے ‘ اسلام کے بارے میں غلط پروپیگنڈا کیا جاتا ہے ‘ کوئی مذہب دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا درس نہیں دیتا ‘ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بیرونی ہاتھ کار فرما ہے ‘ دنیا کو بیرونی عناصر کے ملوث ہونے کے بارے میں آگاہ کر چکے ہیں ‘ دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کا تدارک بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نفیس ذکریا نے کہا کہ اسلام کے بارے میں غلط پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ کوئی مذہب دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا درس نہیں دیتا۔ اسلام ‘ امن دوستی اور محبت کا مذہب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔ ہزاروں جانوں نے قربانی دی۔ پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کا وسیع تجربہ ہے۔ انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان نے ہر اقدام کی حمایت کی۔ دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کا تدارک بہت ضروری ہے۔ نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بیرونی ہاتھ کار فرما ہے۔ دنیا کو بیرونی عناصر کے ملوث ہونے کے بارے میں آگاہ کر چکے ہیں۔ …(رانا)