شانگلہ میں پرویز خٹک کی تقریر کے دوران جلسہ عام کیلئے لگایا گیاٹینٹ شرکا ء پر آگرا ، 4 افراد زخمی

تنبو فراہم کرنے والے شخص کو کرائے کی مد میں اس کی اجرت نہیں دی جائے اور ناقص انتظامات کرنے پر جرمانہ عائد کیا جائے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی جلسے کی انتظامیہ کو ہدایت

اتوار 21 مئی 2017 23:40

شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) شانگلہ میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی تقریر کے دوران جلسہ عام کیلئے لگایا گیاٹینٹ شرکا ء پر آگرا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔اتوار کو بشام سٹی کے کے ڈی پی گرائو نڈ میں تحریک انصاف کی جانب سے منعقدہ ایک جلسہ عام کے دوران لگایا جانے والا ٹینٹ شرکا پر ہی آگرا جس کے بعد اسے ٹھیک کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک جیسے ہی تقریر کرنے کے لیے اسٹیج پر کھڑے ہوئے تو یہی ٹینٹ دوبارہ گر گیا جس کے بعد اسے ایک مرتبہ پھر ٹھیک کر کے اپنی جبکہ پر کھڑا کر دیا گیا لیکن کچھ ہی دیر میں یہ ٹینٹ دوبارہ گر گیا۔ٹینٹ کے تین مرتبہ گرنے کے نتیجے میں جلسہ عام میں موجود 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں جلسہ میں موجود میڈیکل اسٹاف نے موقع پر ہی طبی امداد دے کر فارغ کردیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ یہاں زبردست ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ وہاں پشاور میں نہایت گرمی ہے۔انہوں نے جلسے کی انتظامیہ سے کہا کہ اس تنبو فراہم کرنے والے شخص کو کرائے کی مد میں اس کی اجرت نہیں دی جائے اور ناقص انتظامات کرنے پر جرمانہ عائد کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :