ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپین شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا

پیر 22 مئی 2017 10:10

ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپین شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپین شپ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پیر کو مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میںشروع ہوگیا۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری طاہر سلطان کے مطابق تربیتی کیمپ میں ٹرائلز میں منتحب شدہ 6کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں جس میں مہران جاوید، عباس زیب حارث اقبال، منصور زمان، ذیشان زیب اور عبدالمالک شامل ہیں اور انہیں تین کوچ فضل شاہ، فہیم گل ،آصف اور امجد تربیت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپن شپ رواں سال 19 سی28 جولائی تک نیوزی لینڈ میں کھیلی جائے گی۔ اس سے قبل ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپین شپ میں قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں لئے گئے۔

(جاری ہے)

ٹرائلز میں 13 نامور جونیئر کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں عباس زیب، منصور زمان، ذیشان گل، مہران جاوید ، حارث اقبال ، سیف اللہ، محمد علی، عبدالقادر، عبدالمالک، محمد فرقان، عزیز رشید، ذیشان زیب اور ذیشان ملک شامل تھے۔

انہوں نے کہاکہ ٹرائلز میں سے 6 باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا جس میں سے 4 کھلاڑی مہران جاوید، عباس زیب حارث اقبال اور منصور زمان کو ایونٹ کیلئے بھجوائیں گے جبکہ دو کھلاڑیوں ذیشان زیب اور عبدالمالک کو سٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کیا گیا ہے اور توقع رکھتے ہیں ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپین شپ میں قومی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے تائٹل کا دفاع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :