کابل میں جرمن خاتون کی ہلاکت، جرمن حکومت نے تصدیق کر دی

پیر 22 مئی 2017 10:30

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) جرمن حکومت نے افغانستان کے دارلحکومت کابل میں جرمن خاتون کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن وزارت خارجہ نے جرمن خاتون کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔کابل میں گذشتہ رات ایک حملے میں جرمن خاتون ہلاک ہو گئی تھی۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق اس دوران فن لینڈ کی ایک خاتون شہری کو اغوا بھی کر لیا گیا ہے۔ یہ دونوں خواتین کابل میں ایک غیر سرکاری امدادی ادارے سے وابستہ تھیں۔

متعلقہ عنوان :