ایشوریارائے کا لباس ادکارہ کیلئے مصیبت بن گیا

اداکارہ کو اس گائون کے باعث گاڑی میں سے باہر نکلنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

پیر 22 مئی 2017 11:56

ایشوریارائے کا لباس ادکارہ کیلئے مصیبت بن گیا
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) 70 ویں سالانہ کانز فلم فیسٹیول کے تیسرے دن ایشوریا رائے سنڈریلا جیسے لباس میں ریڈکارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں اور سب کو دنگ کردیا۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ لباس دبئی سے تعلق رکھنے والے ایک فیشن ڈیزائنر نے تیار کیا تھا مگر اس کا حجم اور وزن اتنا زیادہ تھا کہ اداکارہ کے ہمراہ موجود عملے کے تمام افراد کو انہیں چلنے میں مدد دینے، سیڑھیاں چڑھنے یہاں تک کہ گاڑی سے باہر نکلنے کے لیے مدد دینا پڑی۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر ایشوریا رائے کے ایک فین پیج نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ اداکارہ کو اس گائون کے باعث گاڑی میں سے باہر نکلنے میں کتنی مشکلات کا سامنا ہوا۔انہیں باہر نکالنے کے لیے عملے کے ایک رکن نے سب سے پہلے تو ان کے پیروں کو باہر نکالنے کا انتظام کیا جس کے بعد انہیں پکڑ کر زمین پر کھڑا کیا گیا۔اس کے بعد ایشوریا رائے کانز کے ریڈ کارپٹ کی جانب بڑھیں جہاں وہ گلوبل کاسمیٹک برانڈ L'oreal پیرس کی سفیر کے طور پر جلوہ گر ہوئی تھیں۔واضح رہے کہ کانز کا میلہ سترہ مئی کو شروع ہوا تھا اور اس کا اختتام 28 مئی کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :