کابل میں خاتون کی ہلاکت، جرمن حکومت نے تصدیق کر دی

پیر 22 مئی 2017 12:00

کابل میں خاتون کی ہلاکت، جرمن حکومت نے تصدیق کر دی
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) افغان حکام نے تصدیق کر دی ہے کہ گزشتہ رات کابل میں ہوئے ایک حملے میں ایک جرمن خاتون ہلاک ہو گئی ہیں۔جرمن ریڈیو کے مطابق بتایا گیا ہے کہ بظاہر اغوا کی کوشش کے دوران یہ ہلاکت ہوئی۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق اس دوران فن لینڈ کی ایک خاتون شہری کو اغوا بھی کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ دونوں خواتین کابل میں ایک غیر سرکاری امدادی ادارے سے وابستہ تھیں۔ اس واقعے کے بارے میں واضح معلومات ابھی تک دستیاب نہیں ہو سکی ہیں۔ جرمن وزارت خارجہ نے جرمن خاتون کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ افغان پولیس کے مطابق اس کارروائی کے بارے میں حقائق جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :