ڈرونزکے ذریعے حملوں کا منصوبہ-کراچی میں داعش کا رابطہ کار گروپ پکڑاگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 22 مئی 2017 11:55

ڈرونزکے ذریعے حملوں کا منصوبہ-کراچی میں داعش کا رابطہ کار گروپ پکڑاگیا
کراچی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22مئی۔2017ء) کراچی میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے داعش کا مبینہ رابطہ کار گروپ پکڑلیا۔ گرفتار ملزمان میں لاہور کی ایک یونیورسٹی کا پروفیسر اور خاتون شامل ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) ذرائع کے مطابق زیرحراست خاتون گرفتار پروفیسر کی قریبی عزیز ہے۔ ملزمان کے داعش ارکان سے مبینہ رابطوں کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ملزمان پر تقریبات کی کوریج میں استعمال ہونے والے چھوٹے ڈرونز سے ٹارگٹڈ بم حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔خفیہ اطلاعات پر کی گئی اس کارروائی میں ملزمان کے دیگر ساتھی بھی پکڑے گئے۔

متعلقہ عنوان :