جدید مشینری اور سازو سامان سے لیس بحری جہاز ’’دشت ‘‘پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے بیڑے میں شامل

دشت کی بیڑے میں تاریخی اور شاندار شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں‘ چین کا پاکستان میری ٹائم سکیورٹی کے ساتھ تعاون بے مثال ہے‘ سی پیک کے حوالے سے میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا کردار اہمیت کا حامل ہے بندرگاہوں اور جہاز رانی کے وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو کا تقریب سے خطاب

پیر 22 مئی 2017 12:07

جدید مشینری اور سازو سامان سے لیس بحری جہاز ’’دشت ‘‘پاکستان میری ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) چین میں بنایا گیا بحری جہاز دشت پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے بیڑے میں شامل کردیا گیا‘ جہاز جدید مشینری اور سازو سامان سے لیس ہے‘ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بندرگاہوں اور جہاز رانی کے وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ دشت کی بیڑے میں تاریخی اور شاندار شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں‘ چین کا پاکستان میری ٹائم سکیورٹی کے ساتھ تعاون بے مثال ہے‘ سی پیک کے حوالے سے میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو بحری جہاز دشت میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے بیڑے میں شامل کردیا گیا پاکستان میری ٹائم میں شامل ہونے والا تیسرا بحری جہاز دشت چین سے بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چین میں بنایا گیا جہاز جدید مشینری اور سازو سامان سے لیس ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بندرگاہوں اور جہاز رانی کے وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ دشت کی بیڑے میں تاریخی اور شاندار شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

چین کے شپ یارڈ کی لگن گہری دلچسپی اور انتھک محنت قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کا پاکستان میری ٹائم سکیورٹی کے ساتھ تعاون بے مثال ہے۔ سی پیک کے حوالے سے میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ تقریب میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ‘ دیگر سفارت کار اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔