میرا اپنے فیصلے خود کرتی ہیں، شاہد کپور

پیر 22 مئی 2017 12:49

میرا اپنے فیصلے خود کرتی ہیں، شاہد کپور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے کہا ہے کہ ان کی بیوی میرا اپنے فیصلے خود کرتی ہے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت اپنی بیٹی میشاکے ساتھ ایک کمرشل کرنے پر غور کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو کے دوران شاہد کپور سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرا جو کرہی ہیں وہ مکمل طور پر ان کا اپنا فیصلہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرا وہی کریں گی جو ان کے لئے اچھا ہو گا،وہ جو بھی فیصلہ کریں گی میں اس میں مداخلت نہیں کروں گا بلکہ میں خوش ہوں گا اور ان کی حمایت کروں گا ۔

متعلقہ عنوان :