دینی چینل سے رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے بات چیت جاری ہے ‘ فلمسٹار میرا

پیر 22 مئی 2017 13:13

دینی چینل سے رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے بات چیت جاری ہے ‘ فلمسٹار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کیلئے میری ایک دینی چینل سے رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے بات چیت جاری ہے اور ایک دو روز میں باقاعدہ معاہدہ ہونے کے بعد پہلی مرتبہ رمضان ٹرانسمیشن کا حصہ بنوں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری خفیہ شادی کے حوالے سے تیاریوں کی افواہیں گردش کر رہی ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں ، بعض مخصوص عناصر میری کردار کشی کے لئے ایسی خبریں شائع کروا رہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

شادی ایک دینی فریضہ ہے جب بھی کروں گی ڈھنکے کی چوٹ پر کروں گی ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارتی اداکار رجنی کانت کی پرستار ہوں ، وہ ایک بڑے اداکار ہیں اور بھارت سمیت دنیا بھر میں ان کے کروڑوں پرستار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :