عید الفطر پر میری فلم ’’ رہبرا ‘‘ سینما گھروں کی زینت بنے گی ‘ احسن خان

پیر 22 مئی 2017 13:13

عید الفطر پر میری فلم ’’ رہبرا ‘‘ سینما گھروں کی زینت بنے گی ‘ احسن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) معروف اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ عید الفطر پر میری فلم ’’ رہبرا ‘‘ سینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں میرے مد مقابل عائشہ عمر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ، فلم کا تمام تقریباً مکمل ہو چکا ہے اب اس کی ایڈیٹنگ جاری ہے ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’’ رہبرا ‘‘ اچھوتے موضوع پر بنائی گئی ہے جس میں عائشہ عمر اور میرا کردار بڑا پاور فل ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ میری ایک اور فلم ’’ چھپن چھپائی ‘‘بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جبکہ اس کے علاوہ مجھے مزید دو فلموں کی پیشکش ہوئی ہے جس پر میں عید الفطر کے بعد کام شروع کروں گا کیونکہ اس وقت میری تین ڈرامہ سیریل تکمیل کے مراحل میں ہیں اور اسی وجہ سے کوئی شیڈول نہیں نکل رہا تھا ۔احسن خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ رمضان المبارک کے دوران کسی نجی ٹی وی چینل کی ٹرانسمیشن کا حصہ بن سکتا ہوں مگر قبل ازوقت کچھ کہنا نہیں چاہتا ۔

متعلقہ عنوان :