ڈرامہ پروڈیوسر آصف راہی نے عید الفطر پر اسٹیج ڈرامہ کرنے کے لئے ناز تھیٹر حاصل کر لیا

پیر 22 مئی 2017 13:13

ڈرامہ پروڈیوسر آصف راہی نے عید الفطر پر اسٹیج ڈرامہ کرنے کے لئے ناز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) اسٹیج کے معروف ڈرامہ پروڈیوسر آصف راہی نے عید الفطر پر اسٹیج ڈرامہ کرنے کے لئے ناز تھیٹر حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پروڈیوسر آصف راہی نے ناز تھیٹر حاصل کر لیا ہے جہاں وہ عید الفطر پر اسٹیج ڈرامہ پیش کریں گے ۔

(جاری ہے)

آصف راہی پہلے ڈرامہ پروڈیوسر ہیں جنہوں نے عید الفطر کے لئے ڈرامہ کاسٹ بھی مکمل کر لی ہے جس میں اداکارہ شانزہ ، سمی خان ،چاہت چوہدری ، شازیہ پلک ، سونیا خان ، شاہد خان ، مجاہد رانا ، ظفر ارشاد ، نعیم شوکی ، حامد رنگیلا ، زاہد خا ن اور الیاس احمد سمیت دیگر شامل ہیں ۔ ڈرامے کے پروڈیوسر آصف راہی اور ڈائریکٹر باقر حسین ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :