شارجہ پولیس کی بھکاریوں کے خلاف مہم تیز

پیر 22 مئی 2017 13:20

شارجہ پولیس کی بھکاریوں کے خلاف مہم تیز
شارجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) شارجہ پولیس نے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر بھکاریوں کے خلاف مہم تیز کر دی ہے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق شارجہ پولیس کی جانب سے شہریوں میں عربی اور انگریزی زبان میں شائع کیے گئے پوسٹر تقسیم کئے گئے ہیں جن میں بھکاریوں کے مختلف ہتھکنڈوں کا ذکر کرتے ہوئے شہریوں کو متبنہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی بھکاری کو دیکھتے ہی فورا پولیس کو اطلاع دی جائے۔

(جاری ہے)

شارجہ پولیس کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک میں خاص طور پر مختلف ممالک سے بھکاری وزٹ ویزے پر آتے ہیں اور یہاں بھیک مانگتے ہیں۔انہون نے کہا کہ ان پیشہ ور بھکا ریوں کے پاس اکثر جعلی کاغذات ہوتے ہیں جن کے زریعے وہ یہ اہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ یتیم بچوںکے لئے مدرسہ یا خیراتی ادارہ چلا رہے ہیں لہذا شہری ان کی باتوں میں آ کر ان کو چندہ دیتے ہیں حالانکہ یہ سب فراڈ اور جھوٹ ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :