تہران کے بلدیاتی انتخابات میں اصلاحات پسند امیدوار کامیاب

پیر 22 مئی 2017 13:20

تہران کے بلدیاتی انتخابات میں اصلاحات پسند امیدوار کامیاب
تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) ایرانی دارالحکومت تہران میں اتوار ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اصلاحات پسند امیدواروں کو بھاری کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ تہران شہر کے تمام اکیس حلقوں میں اصلاحات پسند امیدوار کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان نتائج کے بعد اب تہران کے قدامت پسند میئر محمد باقر کالیباف کو اپنا منصب چھوڑنا پڑے گا۔ کالیباف بھی صدر حسن روحانی کے مقابلے میں صدارتی الیکشن میں امیدوار تھے اور ہار گئے تھے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق بقیہ شہروں میں بھی اصلاحات پسندوں کو وسیع پیمانے پر کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ بلدیاتی انتخابات سے قبل انیس مئی کو اعتدال پسند صدر حسن روحانی نے دوسری مدت صدارت کا الیکشن تقریباً 59 فیصد ووٹوں سے جیتا تھا۔

متعلقہ عنوان :