کشمیر میں حالیہ انتفادہ شعوری تحریک ہے جس کی جڑیں بہت گہری ہیں،انجینئررشید

بھارت کے ہٹ دھرمی چھوڑ کر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے تیار نہ ہونے تک کوئی بھی کشمیری اس کے بہکاوے میں آکر نام نہاد بات چیت میں شامل نہیںہوگا،عوامی اجتماع سے خطاب

پیر 22 مئی 2017 13:48

کشمیر میں حالیہ انتفادہ شعوری تحریک ہے جس کی جڑیں بہت گہری ہیں،انجینئررشید
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد اسمبلی کے رکن اور عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر عبدالرشید نے پر بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ اس حقیقت کو تسلیم کرے کہ وادی کشمیرمیں موجودہ انتفادہ ایک شعوری تحریک ہے جس کی جڑیں بہت گہری ہیں اور یہ کسی فرد یا جماعت کی پیدا کرہ تحریک نہیں ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجینئر رشید نے لنگیٹ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنی خفیہ ایجنسیوں اورفورسز کے ذریعے حریت قیادت کی کردار کشیُ کر کے کشمیریوں کو تحریک آزادی سے دور کرنا چاہتا ہے تاہم اسے معلوم ہونا چاہیے کہ کشمیریوں کا مقدمہ ہر لحاظ سے مضبو ط ہے ۔

انہوںنے کہاکہ دراصل بھارت کو معلوم ہے کہ جب تک وہ اپنی ہٹ دھرمی چھوڑ کر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے تیار نہیں ہوگا کوئی بھی مخلص کشمیری اسکے بہکاوے میں آکر نام نہاد بات چیت میں شامل نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بھارت کو معلوم ہے کہ کشمیر کی حقیقی قیادت نام نہاد مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کردیگی اسی لئے اس نے ہٹ دھرمی پر مبنی موقف اختیا ر کر رکھا ہے ۔ انجینئر رشید نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ انتشاری قوتوں سے خبردار رہ کر مکمل اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں اوربھارت کی ہر چال کے پیچھے چھپے اصل عزائم کا باریک بینی سے تجزیہ کریں۔