خیبر ایجنسی ،ْ وادی تیراہ میں مقامی امن کمیٹی کی گاڑی کے قریب دھماکہ ،ْ پانچ افراد جاں بحق

گاڑی مکمل طورپر تباہ ،ْ لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،ْ علاقے میں سرچ آپریشن شروع

پیر 22 مئی 2017 14:13

خیبر ایجنسی ،ْ وادی تیراہ میں مقامی امن کمیٹی کی گاڑی کے قریب دھماکہ ..
خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) وادی تیراہ میں مقامی امن کمیٹی کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے اکا خیل میں مقامی امن کمیٹی کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ،ْ دہشتگردوں نے دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کر رکھا تھا ،ْریموٹ کنٹرول کی مدد سے عین اس وقت دھماکا کیا گیا جب امن کمیٹی کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی ،ْ دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،ْ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :